۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی

حوزه/ ایرانی مشہور و معروف خطیب نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ، زمان و مکان کے لحاظ سے بیت اللہ الحرام کی زیارت سے زیادہ اہم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مشہور و معروف خطیب استاد حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے حرمِ مطہرِ حضرت امام رضا علیہ السلام میں استقبالِ ماہِ رمضان المبارک کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کے دوران یہ بیان کرتے ہوئے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ، زمان و مکان کے لحاظ سے بیت اللہ الحرام کی زیارت سے زیادہ اہم ہے، کہا کہ ہمیں رمضان المبارک کے مہینے میں خدا کی بارگاہ میں دعا و مناجات کے ذریعے خدا کی عظیم رحمتوں کے حصول کی کوشش کرنی چاہئے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی نے مزید کہا کہ حج کے دوران بیتُ اللہ الحرام کے زائرین دور دراز سے سفر کرکے خانۂ کعبہ پہنچتے ہیں اور خدا کی مہمانی سے بہرہ مند ہوتے ہیں، لیکن رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں وسیع پیمانے پر ہر گھر میں رحمت اور ضیافتِ الٰہی کا دسترخوان بچھ جاتا ہے۔

خطیبِ حرمِ مطہرِ امام رضا علیہ السلام نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ماہِ مبارکِ رمضان، نزولِ رحمتِ الٰہی کا مہینہ ہے، کہا کہ اس مہینے میں حقیقی روزے دار، ظاہری روزوں کے علاوہ، اپنے دلوں اور روحوں کو بھی پاک کرتے ہیں، تاکہ اس عظیم الہی ضیافت کے مستحق بن سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک، روح کی زمین سے عرشِ الٰہی کی جانب پرواز کرنے اور گناہ و معصیت سے نجات اور نیک اعمال کی بجا آوری کا مہینہ ہے، لہذا ہمیں اس مقدس مہینے میں خدا سے دعا و مناجات کے ذریعے، خدا کی وسیع اور عظیم رحمتوں کے حصول کی کوشش کرنی چاہئے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین استاد صدیقی نے عفو و درگزر، کینہ سے دوری، ضرورت مندوں کی مدد، یتیموں کی طرف توجہ، حسن اخلاق کا مظاہرہ اور تکبر سے بچنے کو ان اعمال میں سے قرار دیا جن کی رمضان المبارک میں بجا آوری کی سفارش کی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ رمضان عروج کا مہینہ ہے اور شبِ قدر جو ہزار مہینوں سے افضل ہے، اس مقدس اور بافضیلت مہینے میں ہے، کہا کہ ہمیں اس مقدس مہینے کے تمام دنوں اور راتوں میں گناہوں کو چھوڑنے، اچھے اعمال کی بجا آوری اور شبہائے قدر کو بہتر طریقے سے درک کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .